سری نگر// کمشنر سیکرٹری ریونیووِجے بدھوری نے آج ضلع سری نگر کی تحصیل شمالی میں چھترہامہ علاقے کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلع اِنتظامیہ سری نگر کی جانب سے گذشتہ ماہ شروع کی گئی ایک بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران واگذار کی گئی زائد از 350کنال اراضی کے سائٹ کا معائینہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسدکمشنر سیکرٹر کے ہمراہ تھے۔ اِس موقعہ پر کمشنرسیکرٹری نے ضلع کے مختلف حصوں میں سینکڑوں کنال سٹیٹ / کاہچرائی اراضی کو واگذار کرنے کی حکمت عملی کا موقعہ پر جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کمشنر سیکرٹری کو چھترہامہ میں زمین کی کل مقدار اور حکومت کی ملکیت والی پوری سٹیٹ اور کاہچرائی کے حصے کو واپس لینے کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔دورے کے دوران سروے نمبر میں 350 کنال رقبہ حاصل کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے 1096دکھا یا۔ اُنہوں نے ریونیو حکام کو ہدایت دیکہ وہ ہر ایک انچ اراضی جوریونیوریکارڈ میںسرکاری اراضی بشمول کمیونٹی اراضی کے طورپر درج ہے واپس حاصل کریں۔موقعہ پر ہدای دی گئی کہ زمین پر فوری طور پر سائن بورد نصب کیا جائے جو کہ اسٹیٹ چھترہامہ کے ریونیو ریکارٹ میں’’ شاملات‘‘ کے طور پر درج ہے تا کہ زمین پر ناجائز عناصر کے قبضہ کرنے سے کسی بھی اِمکان سے بچا جاسکے۔اُنہوں نے تمام سرکاری اراضی کو تجاوزات سے واگذار کرنے کے لئے ضلع کے دیگر حصوں میں بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔کمشنر سکریٹری نے ریونیو افسران کو ہدایت دی کہ وہ بازیافت شدہ زمین کی حفاظت کے لئے کارروائی شروع کریں اور عام لوگوں کو یہ اطلاع دینے کے لئے فوری طور پر نشانات (بورڈ) لگائیں کہ یہ زمین حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کو سختی سے دیکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ریونیو افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ جنوری مہینے میں ضلع سرینگر کی تحصیل شمالی میں چھترہامہ علاقے میں ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور زائد اَز 350 کنال سٹیٹ / کاہچرائی اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگذار کیاگیاتھا۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ سپر اِنٹنڈنٹ پولیس حضرت بل ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ ایسٹ ، ا سی آر اور تحصیلدار نارتھ کے علاوہ سول اورپولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی تھے۔کمشنر سکریٹری نے فیلڈ سٹاف پر تاکید کی کہ وہ چوکس رہیں اور سٹیٹ اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔