جموں//جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کیلئے انتظامی کونسل ( اے سی ) جس کی یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں میٹنگ ہوئی ، نے جموں و کشمیر سپورٹس پالیسی 2022 کے رول آؤٹ کو منظوری دی ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیران فاروق خان ، راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ نئی سپورٹس پالیسی کا مقصد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کر کے اور کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے کر یو ٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے اور کھیلوں کی فروغ دینا ہے ۔ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے اور کھیلوں کی جامع ترقی کیلئے بین ڈپارٹمنٹل ہم آہنگی قائم کر کے عمدگی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ پالیسی میں مختلف سالانہ ایوارڈ شامل ہیں جیسے 10 کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس میں ایکسی لینس کا ایوارڈ ، سپورٹس ایسوسی ایشن کیلئے جے اینڈ کے کھیل پروہتنا ایوارڈ اور دو تجربہ کاروں کھلاڑیوں/،متظمین یا ریفریز ، مختلف شعبوں میں 5 بہترین کوچنز کیلئے پرشورام ایوارڈ کی منظوری دی گئی ۔ یو ٹی کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو مزید ترغیب دینے کیلئے اسپورٹس پالیسی اولمپکس، ایشین گیمز ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین چیمپین شپ ( سینئرز /جونئیرز ) ورلڈ کپ /چیمپین شپ ، یوتھ اولمپک گیز ، جنوبی ایشیائی کھیلوں اور عالمی مقابلوں میں جیتنے والوں کیلئے خصوصی نقدد انعامات کا اعلان کیا ۔ مزید براں تمام تسلین شدہ قومی اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں قومی اسکول گیمز میں جیتنے والوں کو ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے مخصوص وظائف دئیے جائیں گی ۔ خصوصاً معذور کھلاڑیوں کی کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی انفراسٹرکچر اور تربیتی سہولیات کے ذریعے مختلف ایونٹس میں ان کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔