سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پری ون علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں ایک ایس او جی اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کےضلع کولگام کے پری ون علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں میں ایک ایس او جی اہلکار کے ہلاک اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت جموں کے روحت کمار چیب بلیٹ نمبر944/KGM کے طور پر ہوئی ہے۔کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور عسکریت پسند ہلاککشمیر پولیس زون آفیشل ٹویٹ پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کولگام کے پری ون علاقے میں تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔تصادم میں تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ دو مقامی افراد کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔تصادم ابھی جاری ہے۔سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔تازہ تفصیلات کے مطابق دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔