سری نگر// جموںوکشمیر کے نوجوان ، باصلاحیت فن کار جنہوں نے بالی ووڈ کے نامور پہلے بیک گلوکاروں کے ساتھ مل کر ’’ پیارا جموں کشمیر ‘‘ گیت تیار کیا ہے ، نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے باصلاحیت فن کاروں سارس بھارتی، ریمادیوی، راجندر کلوترا اور صہیب کندو کو دِل کو چھولینے والی شاندار موسیقی کے لئے مبارک باد پیش کی جو جموںوکشمیر یوٹی کے قدرتی حسن اور بھرپور ثقافتی ورثے کو خوبصورتی سے اَپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قدیم دریائوں اور سبز پہاڑو ںمیں جموںوکشمیر کی سبزہ زار زمین ہندوستان کے تاج میں زیور ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مسحو ر کن گیت ’’ پیارا جموںوکشمیر‘‘ جموںوکشمیر کی جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ جموںوکشمیر کے نوجوان فن کاروں کو جو شوریا جے اینڈ کے بینڈ کے ممبر بھی ہیں ،کونا ردرن کمان، اِنڈین آرمی نے سونونگم ، پاپون ، ہرشدیپ کور ،ابہاس اور شریاس جیسی عظیم گیت گاروں کی آوازوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔اِس گیت میں معروف اَداکار سدھارتھ ملہوتر ا اور سوربھ شکلا کا بہترین اَنداز پیش کیا گیا ہے۔ 30؍ جنوری کو اِس وقت کے آرمی کمانڈو شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی سے ریلیز کیا گیا ۔ گیت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پیش کیا گیا۔