سرینگر // پر دیش بی جے پی کے جنرل سیکر ٹری اشوک کو ل نے وادی کے ایک معروف صحافی اور روزنامہ سرینگر نیو ز کے بانی و ایڈیٹر ان چیف معراج الدین وانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کر تے ہوئے ان کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں اشوک کول نے کہا ہے کہ مر حوم معراج الدین نے کئی دہا ئیوں تک جموں و کشمیر خاص کر وادی میں صحافت کی بے لو ث خدمت کی ہے جس کے لئے انہیں تادیر یاد رکھا جا ئے گا۔اشوک کو ل نے کہا ہے کہ مر حوم معراج الدین وانی ایک نڈر اور بے با ک صحافی ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک بے بدل سماجی کا ر کن بھی تھے اور ان کے انتقال سے جموںو کشمیر کے صحافتی میدان میں ایک ایسا خلاء پیدا ہو ا ہے جس کو کبھی بھی پُر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اشوک کول نے کہا کہ مر حوم معراج الدین وادی کے ان گنے چُنے صحافیوں میں سے تھے جنہوں نے کبھی بھی اپنے مفا دات کی خاطر اپنا قلم نہیں بیچا اور یہی وہ خاصہ ہے جو مر حوم معراج الدین کو ایک الگ اور منفرد مقام عطا کر تا ہے ۔انہوں نے مر حوم معراج الدین کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کر تے ہوئے مر حوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے ۔