سرینگر// بھا رتیہ جنتا پا رٹی کے سینئرلیڈر و نائب صدر، انچارج حلقہ انتخاب سمبل سونا واری محمد اقبال جا ن نے وادی کے معروف صحافی اور روزنامہ سرینگر نیوز کے بانی و مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہوئے اسے صحافتی دنیا کی خاطر ایک ناقابلِ تلا فی نقصان قرار دیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں محمد اقبال جا ن نے کہا کہ معراج الدین وانی ایک بلند پایہ صحافی ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک انتہا ئی اچھے انسان بھی تھے جنہوں نے جموںو کشمیر کے صحافتی و سماجی اُفق پر انمٹ نقوش چھو ڑے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ معراج الدین کے انتقال سے وادی کی اُردو صحافت کا درخشندہ ستارہ ڈوب گیا ہے جن کے جا نے سے پیدا ہو ئے خلاء کو بھر پانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے ۔محمد اقبال جا ن نے کہا کہ مرحوم معراج الدین وانی کے ساتھ ان کے ذاتی اور بہت قریبی مراسم تھے جس کی وجہ سے ان کے انتقال کو وہ ایک ذاتی اور ناقابل ِ تلافی نقصان ہو ا ہے ۔محمد اقبال جان نے مرحوم معراج الدین کے اہل ِ خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے اور ان کے غم میں بربر کے شر یک ہیں ۔انہوں نے مر حوم معراج الدین وانی کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کر تے ہو ئے ان کے حق میں مغفرت اور بلندی ٔ درجات کی دُعا کی ہے ۔