بارہمولہ///ضلع بارہمولہ میں15سے18برس تک کے عمر کے بچوں کو کووِڈ مخالف ٹیکہ کاری مہم کا آج آغاز ہوا اورضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بارہمولہ میں اِس مہم کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد ملک ، چیف ایجوکیشن آفیسر جی ایم لون اور دیگر اَفسران کے علاوہ کووِڈ مخالف ٹیکے لگوانے بچے بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع میں مختلف تعلیمی اِداروں میں ٹیکے مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں مجموعی طور 68,440 بچوں کو کووِڈ مخالف ٹیکے لگائے جارہے ہیں ۔ اِن میں 48,376 زیر تعلیم بجے جبکہ 2,083ڈراپ آوٹس شامل ہیں۔اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کئے گئے اِنتظامات پر اَطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم 10؍ جنوری تک جاری رہے گی ۔اُنہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ روزنہ 10,000ٹیکوں کے عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ مقررہ اہداف کو وقت پر حاصل کیا جاسکے ۔اِس ضمن میں اُنہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو روزانہ بنیاد پر ٹیکہ کاری کے تفصیلات فراہم کرنے کی تاکید کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی سطح کے اِس پروگرام میں اِنتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اَپنے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لئے آگے آئیں تاکہ اں کو اِس مہلک مرض سے دور اور محفوظ رکھا جاسکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز اور کووِڈ مناسب طرز عمل پر من و عن سختی سے عمل کریں۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ اِس ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اِنتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اُمید ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اَندر ہم یہ ہدف مکمل کریں گے ۔اِس دوران سب ڈویژن اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں پر بھی ٹیکہ کاری کا آغاز کیا گیا جہاں متعلقہ ہیڈ کوارٹروں کے سربراہوں نے اِفتتاح کیا۔