جموں//ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ راہل پانڈے نے آج محکمہ کے ملازم گگن سنگھ جموال کو موہالی میں منعقدہ 59ویں قومی رولر سکیٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی۔راہل پانڈے نے گگن سنگھ جموال اور ان کی ٹیم کی جیت کو جموںوکشمیر یوٹی اور ڈی آئی پی آر کے لئے بھی فخر کا لمحہ قرار دیا۔اُنہوں نے اُن کی تعریف کی اور مستقبل میں بہت سے تمغوں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرنے کی تمنا ظاہر کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( سینٹرل ) چندر پرکاش کوتوال ، ڈپٹی دائریکٹر اِنفارمیشن ( پی آر ) مردھو سلاتھیہ اور ایڈ منسٹریٹیوآفیسر انیل کما رمہتا نے بھی گگن سنگھ جموں اور ان کی ٹیم کے ارکان کو جموںوکشمیر یوٹی کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔