جموں //سابق رُکن اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل کو اٹھایا ۔ مسٹر رانا نے لفٹینٹ گورنر کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جس میں انہوں نے منریگا کے تحت زیر التوا ادائیگیوں کے اجراء، مشترکہ مسابقتی امتحانات کے خواہشمندوں کیلئے عمر میں نرمی کا مسئلہ ، یومیہ اجرت کی ریگولرائیزیشن ، بی ایس ایف /سی آئی ایس ایف کے خواہشمندوں اور پیشہ وارانہ تربیت دہندگان کے کمپائلرز اور خدشات کے معاملے کے علاوہ زیر التوا کلاس IV کی بھرتیوں کو تیز کرنا شامل ہے، سے متعلق کئی مطالبات اور مسائل کو پیش کیا ۔لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی ضروریات اور امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے اور پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے اور انہیں بات چیت کے دوران پیش کئے گئے حقیقی مسائل پر مناسب غور کرنے کا یقین دلایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مسٹر رانا پر زوردیا کہ وہ تمام محاذوں پر عوامی بہبود کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔