نئی دہلی: دہلی میں کورونا قوانین سے متعلق ڈی ڈی ایم اے کی جائزہ میٹنگ میں ہفتے کے آخر کا کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بازاروں کے لیے طاق-جفت کے اصول بھی ختم کئے جانے کی خبر ہے۔میٹنگ میں موجود ذرائع سے یہ بھی اطلاع ہے کہ دہلی میں ویک اینڈ کرفیو ختم کر دیا گیا ہے لیکن رات کا کرفیو جاری رہے گا۔ دہلی میں لگاتار کم ہوتے کورونا کیسز اور انفیکشن کی کم ہوتی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئےیہ فیصلے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں لیے گئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ڈی ڈی ایم اے کی اس میٹنگ کی صدارت دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے کی۔اجلاس میں ان قوانین میں نرمی کی خب ہے- اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے فی الحال بند رہیں گے، ان پر فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔ اوڈ ایون قوانین ختم ہو جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں 200 افراد کی شرکت ہوسکےگی۔ فی الحال صرف 15 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے۔بار اور ریستوراں 50 فیصد نشستوں کی گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔ سنیما ہال 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ اس وقت سینما ہال مکمل طور پر بند ہیں۔دہلی کے سرکاری دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔ کووڈ سے متعلق قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ دہلی میں ویک اینڈ کرفیو جمعہ کی رات 10.00 بجے سے پیر کی صبح 5.00 بجے تک نافذ کیا گیا تھا، جو اب لاگو نہیں ہوگا۔ لیکن ہر روز رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔