جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس اَتل ڈولو نے آج ایکسائز کمشنر جموں وکشمیر کشور سنگھ چِب،ڈپٹی ایکسائز کمشنر اکائونٹس امرجیت سنگھ ، ایڈیشنل ایس آئی او ، این آئی سی سلیم خان ، سینئر پروگرامر سندیپ کمار اور فائنانس اور این آئی سی کے دیگر اَفسران کی موجودگی میں محکمہ ایکسائز کے اِی اَبگاری پورٹل کا آغاز کیا۔این آئی سی ویسٹ بنگال کے اَفسران بھی بذریعہ ورچیول موڈ شامل ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ کے ذریعے تمام شراکت داروں کو بورڈ میں لے کر پروجیکٹ کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ محکمہ آئی ٹی کے تمام کاموں کوپریشانی کے بغیر، شفاف اور بغیر کسی ضرورت کے دفاتر کا دورہ کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ تمام مراحل کو مقررہ مدت میں عملائیں۔بتایا گیا کہ اِی ۔اَبگاری پورٹل ایک اِی۔ گورننس پروجیکٹ ہے جو محکمہ ایکسائز کی جامع تبدیلی کے لئے ورک فلو میں اینڈ ٹو اینڈ حل فراہم کرتا ہے اور اِس سے محکمہ کی طرف سے خدمات کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور اِفادیت بھی آئے گی۔بتایا گیا کہ پورٹل، کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے بزنس ریفارمز ایکشن پلان ( بی آر اے پی) کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ یہ محکمہ کے ساتھ لائسنس ہولڈروں اور دیگر شراکت داروں کے جسمانی تعامل کو مکمل طور پر ختم کرنے جا رہا ہے۔ اَب وہ تمام خدمات کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی درخواست کے اسٹیٹس کا بھی ٹریک رکھ سکتے ہیں۔اِس اقدام سے خدمات کی فراہمی میں بھی تیزی آئے گی اور نظام میں مکمل شفافیت آئے گی۔ اِس پروجیکٹ میں حکومت کے ای۔ جی آر اے ایس پورٹل کے ذریعے لاگو ڈیوٹیوں اور ان کی آن لائن ترسیلات کے حساب کتاب کے لئے اندرونی نظام موجود ہے جس سے اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کے لئے کسی بھی ثالث کے کردار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔اِس موقعہ پر مطلع کیا گیا کہ اِی اَبگاری پروجیکٹ محکمہ کی تمام بنیادی سرگرمیوں اور اَفعال کا اَحاطہ کرتا ہے جس میں مینو فیکچرنگ ، امپورٹ ،ٹرانسپورٹ سے لے کر مصنوعات کی حتمی فروخت تک کاروبار کے تمام مراحل کا احاطہ کیا جاتا ہے ۔یہ لائسنسوں کے اجرأ ، لیبل رجسٹریشن ، درآمد /برآمد / ٹرانسپورٹ وغیرہ کے لئے اِجازت نامے / پاسز /اِی وِی سی کے اجرأ کے عمل کو خو د کار بنائے گا،جیسا کہ پورٹل تیار کرنے والے پروگراموں کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ایکسائز کمشنر نے کہا کہ پروجیکٹ میں مختلف خدمات کے لئے مختلف ماڈیولز ہیں جن پر مرحلہ وار عمل کیا جارہا ہے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ شراکت داروں کو مختلف خدمات حاصل کرنے کے لئے پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لئے یوزَر آئی ڈی اور پاس ورڈ فراہم کئے گئے ہیں۔خدمات کو آف لائن سے آن لائن موڈ میں بغیر کسی پریشانی کے منتقل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تربیت بھی دی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ محکمہ نے خدمات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی خرابی کے لئے مقررہ وقت میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جیسا کہ متعلقہ اَفسران نے پیش کیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ پورٹل این آئی سی ویسٹ بنگال نے این آئی سی جے اینڈ کے اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔