جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری
جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے گا / امیت شاہ

JAMMU, JAN 22 (UNI)- Lt. Governor of Jammu Kashmir Manoj Sinha along with Union Minister Dr Jitendra Singh and others launching 'District Good Governance Index' of the UT chaired by Union Home Minister Amit Shah virtually, in Jammu on Saturday. UNI PHOTO- 38U

جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے گا / امیت شاہ

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
22/01/2022
in ٹاپ اسٹوری
0
0
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں حد بندی کمیشن نے لگ بھگ اپنا کام مکمل کیا ہے اور بہت جلد یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بطور وزیر داخلہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ممبران کو یقین دلایا ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد سٹیٹ ہڈ کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ حد بندی کمیشن نے اپنا کام لگ بھگ مکمل کیا ہے اور جونہی وہ رپورٹ فراہم کریں گے چناو کا بھی اعلان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کے حق میں ہیں۔ جموںوکشمیر کو سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وعدہ کیا ہے کہ سٹیٹ ہڈ کا درجہ بھی بحال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں ، ملی ٹینسی کے واقعات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ سنگباری پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نئے جموںوکشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ بتادیں کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی نشستیں بڑھانے کی خاطر مرکزی حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس کی سربراہی میں حد بندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا۔ گزشتہ ماہ ہی اس کمیشن نے ابتدائی رپورٹ منظر عام پر لائی جس میں بتایا کہ کشمیر میں صرف ایک سیٹ جبکہ جموں صوبے کیلئے سات سیٹوں کا اعلان کیا گیا۔ کمیشن کی رپورٹ پر جموںوکشمیر کی لگ بھگ سبھی سیاسی پارٹیوں نے سوالات اُٹھاتے ہوئے اس کو مسترد کیا جبکہ نیشنل کانفرنس کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی کمیشن کو خط ارسال کرکے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد حد بندی کمیشن کی چیرمین نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے ممبران پارلیمنٹ کو اس حوالے سے کمیشن میں اپنے اعتراضات دائر کرنے چاہئے جس پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ این سی ممبران پارلیمنٹ نے اس ضمن میں اپنے اعتراضات کمیشن کے سامنے پیش کئے ہیں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کمیشن کی جانب سے جو حتمی رپورٹ منظر عا پر لائی جائے گی اُس میں تبدیلی کی جائے گی یا پھر ابتدائی رپورٹ کو ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔ ادھر میڈیا رپورٹوں کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں سال میں ہی اسمبلی چناو ہو سکتے ہیں اوراس کے لئے مرکزی چناو کمیشن نے بھی غور وغوض کرنا شروع کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں جلداز جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں اوراس کے لئے حد بندی کمیشن کی فائنل رپورٹ کا انتظار ہے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

ہمارے جوان کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں/لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی

Next Post

او ایچ ای تار لوٹنے میں ملوث 21 افراد گرفتار،388 کلو تار ضبط/ ریلوے پولیس کشمیر

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
او ایچ ای تار لوٹنے میں ملوث 21 افراد گرفتار،388 کلو تار ضبط/ ریلوے پولیس کشمیر

او ایچ ای تار لوٹنے میں ملوث 21 افراد گرفتار،388 کلو تار ضبط/ ریلوے پولیس کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban