سری نگر//جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز مزید 6568 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران سات مریض بھی فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر ضلع میں 1604افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، بارہ مولہ میں 749، بڈگام میں 643، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 320، اننت ناگ میں 243، بانڈی پورہ میں 418، گاندربل میں 99، کولگام میں 333اور شوپیاں میں 54افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں ہفتے کے روز 1236افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اْدھم پور میں 78، راجوری میں 59، ڈوڈہ میں 120، کٹھوعہ میں 59، سانبہ میں 91، کشتواڑ میں 49، پونچھ میں 50، رام بن میں 99اور ریاسی میں 34افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اْن کے مطابق ہفتے کے روز 2330 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے صوبے جموں سے 993 اور کشمیر ڈویڑن سے 1337مریض شامل ہیں۔دریں اثنا جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز ریکارڈ توڑ کیسز درج ہونے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق پچھلے نو مہینوں کے بعد ہفتے کے روز سب سے زیادہ 6 ہزار 568 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سخت نوعیت کے اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے۔یو این آئی