سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کو ضلع گڈ گورننس انڈیکس کے تحت کشمیر ڈویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع قرار دیا۔اس موقعے پر ضلع انتظامیہ،افسران اور عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ضلع پلوامہ کو آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ ڈی جی جی آئی کے آغاز کے بعد کشمیر ڈویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع قرار دیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ امت شاہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ضلعی گڈ گورننس انڈیکس کا آغاز کیا۔شاہ نے سنیچر کوجموں اور کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے ضلعی گڈ گورننس انڈیکس جاری کیا، جس سے جموں و کشمیر ملک کا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن جائے گا جس میں گڈ گورننس انڈیکس ہے۔اس تقریب کا اہتمام محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (DARPG) اور جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی نے سنٹر فار گڈ گورننس، حیدرآباد کے اشتراک سے مشترکہ طور پر کیا تھا۔