جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج مُبارک منڈی جموں ہیرٹیج سوسائٹی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کی صدارت کی اور یہاں راج بھون میں مُبارک منڈی کمپلیکس کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے جو مُبارک منڈی جموں ہیر ٹیج سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے مُبارک منڈی کمپلیکس کو جموںمیں ایک اہم سیاحتی مقام کے طورپر تبدیل کرنے کے لئے جاری مختلف کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو کمپلیکس کی مختلف عمارتوں کی بحالی کے کاموں کی تکمیل کے مراحل ، مختلف سکیموں کے تحت حاصل کی گئی مالی پیش رفت اور مُبارک منڈی کمپلیکس تک رابطے اور رَسائی کو بہتر بنانے کے اِقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوام کی خواہش کے مطابق ڈوگرہ ہیرٹیج محلات کی بحالی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے بحالی اور تحفظ کے کاموں میں سرعت لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ہیر ٹیج کمپلیکس میں سیاحوں کی آمد کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ مُبارک منڈی کمپلیکس کی تزئین و آرائش سے جموں میں سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمارر مہتا ، اِنتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ، سیکرٹری اچل سیٹھی ، صوبائی کمشنر جموں راگھو لنگر، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیولوجی اور میوزیم راہل پانڈے ، ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں ویویکا نندارائے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مبارک منڈی جموں ہیر ٹیج سوسائٹی دیپکا کے شرمااور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف سکریٹری؛ ایسیچ. سرمد حفیظ، انتظامی سیکرٹری، محکمہ سیاحت؛ ایسیچ. اچل سیٹھی، لاء سیکرٹری، جموں و کشمیر؛ ایس ایچ راگھو لینگر، ڈویڑنل کمشنر جموں؛ ایس راہل پانڈے، ڈائریکٹر، آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر؛ ایس ویویکانند رائے، ڈائریکٹر ٹورازم، جموں؛ محترمہ دیپیکا کے شرما، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، مبارک منڈی جموں ہیریٹیج سوسائٹی؛ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ بھی موجود تھے۔