جموں// سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مختلف لائیو لی ہڈ اِقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور مالی سال 2022-23 ء کے لئے اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری محکموں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرنے کی خاطر ایک میٹنگ طلب کی۔منی شیپ فارموں ، مِلک وَلیج ، دودھ کو ٹھنڈا کرنے والے پلانٹوں ، ڈیری فارموں ، یونٹوں اور نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لئے خیموں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سال کے آغاز میں ترقیاتی کاموں کو بروقت شروع کرنے کے لئے آئندہ مالی سال کے سیکٹورل پلان کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔محکمہ نے قبائلی دیہاتوں میں ڈیری اور بھیڑ فارموں کے لئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ساگر ڈائی فوڈ ، ڈائریکٹر قبائلی اَمور مشیر احمد مرزا ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنمل متل، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کرشن لال اور ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر بشیر احمد نے مختلف قبائلی فلاحی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مالی سال 2022-23ء کے لئے مختلف منصوبوں کی تجویز پیش کی۔قبائلی اَمور کے سپیشل سیکرٹری ہارون ملک اور ایڈوائزری بورڈ کے سیکرٹری مختار احمد چودھری نے لائیو لی ہڈ سکیموں کی مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر شمع ان احمد ، او ایس ڈی ڈاکٹر عبدالخبیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سشیل کمار گپتا نے بھی میٹنگ کو بریفنگ دی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ریاسی ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ ، سانبہ ، راجوری ، پونچھ ، کپواڑہ ، اننت ناگ ، کولگام ، پلوامہ ، گاندربل ، سری نگر اور شوپیاں اضلاع میں 750 منی شیپ فارم قائم کئے گئے ہیں جس سے 3,000 کی آبادی کو فائدہ ہوگا۔دریں اثنا مرحلہ دوم اِس سکیم میں کشتواڑ ، اودھمپور ، رام بن ، بارہمولہ ، بڈگام ، بانڈی پورہ اور جموں اَضلاع شامل ہوں گے۔ منی شیپ فارموں کے لئے 15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔سی ایس ایس اور یوٹی کیپکس کے تحت 17مقامات پر مِلک وِلیج قائم کئے جارہے ہیں۔جس سے زائد اَز1,500 کنبوں کو روزگار ملے گا۔ مِلک وِلیج سکیم کی تشکیل نوانٹگریٹیڈ ڈیر ی ڈیولپمنٹ سکیم کو اَپنائی گئی جسے اینمل ہسبنڈری جموںوکشمیر حکومت نے نوٹیفائیڈکیا ہے ۔ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں نے آئی ڈی ڈی ایس کے مطابق ڈیری یونٹوں کے قیام کے لئے قبائلی علاقوں میں حاصل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا او رقبائلی ڈیری کسانوں کی کوششوں کو بڑھانے کے لئے شیلٹر سکیم پر بھی زور دیا جس پر محکمہ نے اِتفاق کیا۔ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر نے قبائلی علاقوں میں پولٹری فارموں کے قیام کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،جس کی مالی اعانت قبائلی اَمور کے محکمہ سے کی جائے گی۔ سپیشل سیکرٹری ہارون ملک نے سالانہ منصوبے میں قبائلی کسانوں کے لئے سکاسٹ کشمیر کے تعاون سے تیار کردہ مگس بانی پالنے والے اِداروں کے منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں نے بھیڑ فارم سکیم کی توسیع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور نیم خانہ بدوش بھیڑ پالن کے لئے خیموں کی خریداری کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ قبائلی منصوبے کے تحت موبائل ویٹرنری یونٹ فراہم کئے جارہے ہیں۔