کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے آج متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع میں اِس وقت 4,38 مثبت معاملات سرگرم ہیں جن کی مثبت شرح 1.55 فیصد ہے ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں 14,904 معاملات شفایاب ہیں جو 95.79 فیصد ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ وَبائی اَمراض کے پھیلائو کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اِختیار کی جائیں کیوں کہ جموںوکشمیر یوٹی میں روزانہ مثبت معاملات میں اِضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اُنہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ وَبائی اَمراض کے بچنے کے حفاظتی اقدامات کو کم نہ کریں اورکووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں اور کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) پر عمل کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے پھیلائو پر سخت نگرانی کو یقینی بنائیں۔ اِس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ نمونے لینے کو یقینی بنائیں تاکہ کووِڈ جیسی علامات والے اَفراد کو پہلے ہی الگ تھلگ کیا جاسکے۔ ٹنگڈارمیں ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے اَفسروں کی میٹنگ میں سب ڈویژن میں کووِڈ۔19 کے منظرنامے کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کووِڈ۔19 کے بحران کو کم کرنے کے لئے کئے جانے والے ضروری اقدامات بشمول باغ بیلہ میں آر ٹی پی سی آڑ ٹیسٹنگ پوائنٹ کا قیام ، سبزی اور گوشت فروشوں کی طرف سے دستانے اورماسک کے استعمال کی عمل آوری ، کووِڈ مناسب طرز عمل اور مسافر گاڑیوں کے اندر سلوک پر تفصیلی بحث وتمحیص ہوئی۔