شوپیان// ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر ( ڈی آئی سی ) شوپیان نے آئی اِی سی مہم کے تحت اِپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج ضلع شوپیان کے قصبہ پنجورہ ، ٹرینز اور پاہنو علاقوں میں کووِڈ۔19 ایس او پیز کی عمل آوری کے لئے مختلف سرگرمیاں اَنجام دیں۔اِس سلسلے میں پی اے ایس نصب گاڑی سے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) ، ماسک کے اِستعمال اور ہاتھوں کی صفائی کے علاوہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے بارے میں بار بار اپیلیں کی گئیں۔دریں اَثنا جامع مسجد اور اے ٹی ایم کے قریب پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور لوگوں کو کووِڈ ۔19 ایس او پیز کے بارے میں ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت تاکید کی گئی۔ڈی آئی سی شوپیان نے اِس ماہ کی 10تاریخ سے ضلع میں بڑے پیمانے پر آئی اِی سی مہم شروع کی ہے۔