گلمرگ//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے گلمرگ کے سکی ریزورٹ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں شراکت داروں اور اَفسران کے ساتھ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ اُنہوں نے اُن پر زوردیا کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً وضع کردہ کووِڈ میٹی گیشن پروٹوکول پرسختی سے عمل کریں۔ناظم سیاحت نے دُنیا کے مشہور ریزورٹ میں سرمائی کھیلوں کو منظم کرنے کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے اَفسران ، مقامی ریونیو حکام ، صحت حکام سے کہا کہ وہ مختلف کھیل مقابلوں کے لئے مختلف آرگنائزیشنوں اور محکموں کی طرف سے سپانسر کردہ بیچوں کے تمام شرکا ء کی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کریں اور جن شرکاء کا ٹیسٹ مثبت آئے گا اُن کو فوری طور پر الگ تھلگ کیا جائے گاجب تک کہ وہ تازہ ترین ایس او پیز کے مطابق قرنطین مدت پور ی نہ کریں۔ اُنہوں نے تمام آئیسولیشن سہولیات کی نگرانی کے لئے خصوصی میڈیکل ٹیم کی تشکیل کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں اَفسران کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ لیا گیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ریزورٹ میں کھیل سرگرمیاں کو وِڈ ایس او پیز کے مطابق اَنجام دی جائیں۔اِس کمیٹی کی سربراہی سی اِی او گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کریں گے اور اِس میں ایس ڈی ایم ٹنگمرگ ، بی ایم او ٹنگمرگ ، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم گلمرگ اِس کے ممبران ہوں گے۔ ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے اَفسران اور مقامی حکام کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں کی ویکسین لگائی جائے، اُن کی جانچ کی جائے اور کووِڈ ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے۔اُنہوں نے بچوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اَپنے قیام کے دوران کووِڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں خواہ وہ ہوٹلوں میں ہوں یا دیگر رہائش میں۔ناظم سیاحت نے میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ سے کہا کہ وہ وِنٹر سپورٹس آرگنائزیشنوں اور سرکاری محکموں کے ذریعہ اِستعمال کی جانے والی تمام قیام گاہوں کی ہفتہ وار فیو میگیشن کریں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کیبل کار کارپوریشن سے بھی کہا کہ وہ ٹکٹنگ کائونٹروں بالخصوص کانگڈوری میں کووِڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ سی اِی و ، جی ڈی اے ڈاکٹر ظہور رینہ ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ ٹنگمرگ ، پرنسپل آئی آئی ایس ایم گلمرگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم رجسٹریشن ، ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ، جنرل منیجر جے کے سی سی سی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم گلمرگ ، وائی ایس ایس کشمیر کے اَفسران ، محکمہ صحت ، ایم اِی ڈی ، جے کے ٹی ڈی سی ، سنو سیفٹی آفیسر ، سکی پیٹرول ٹیم کے مختلف اِداروں کے نمائندے جو کھیلو کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ، نے میٹنگ میں شرکت کی۔اِ س کے علاوہ وِنٹر گیمز ایسو سی ایشن کے صدر محمد عباس وانی اور سرمائی کھیل سرگرمیاں کرنے والی مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔