اتوار, ستمبر ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home کشمیر
تجاوزات کے خاتمے کی مسلسل نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ بنائیں ۔ بھٹناگر کی محکمہ مال کو ہدایت

تجاوزات کے خاتمے کی مسلسل نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ بنائیں ۔ بھٹناگر کی محکمہ مال کو ہدایت

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
13/01/2022
in کشمیر
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

جموں //لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج محکمہ مال کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کی مسلسل اور موثر نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ تشکیل دیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایک ایسا طریقہ کار وضع کریں جس کے تحت دوبارہ حاصل شدہ اراضی پر دوبارہ قبضہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تجارتی زمین پر سے ناجائیز قابض کو ہٹانے کیلئے ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی تجاوزات یا دوبارہ تجاوزات کی کسی بھی مثال کو ریڈ فلیگ کریں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہ برتتے ہوئے ذمہ داری کا تعین کریں ۔ مشیر نے یہ باتیں یہاں ایک اجلاس میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے کہیں ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ریونیو ، کسٹوڈین جنرل ، آئی جی رجسٹریشن جموں اور محکمہ مال کے دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ منصفانہ ، جوابدہ اور انصاف کے ساتھ تمام شکایات کا تسلی بخش ازالہ کریں ۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ محکمہ عوام کیلئے گورننس کا بنیادی انٹر فیس ہے اس لئے انہیں ہر بار ان تک رسائی حاصل کرنی ہو گی ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ ان کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کو آن لائین کریں تا کہ عوام کیلئے انتظار کی مدت کافی حد تک کم ہو جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عام لوگوں کو آئی ٹی سے چلنے والی خدمات پیش کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے اور آلات کی ضروریات کو پورا کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ انہیں تمام جاری منصوبوں ، ان کی ایگزیکٹو ایجنسیوں ، ان کے تحت تیار کردہ اسکیموں اور ان میں سے ہر ایک کی تکمیل کیلئے فنڈز کی ضرورت کی تفصیلات بتائیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی زیادہ تر ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی ۔ مشیر نے اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجٹائیزیشن ، غیر قانونی اندراجات کو ختم کرنے ، گمشدہ ریکارڈ کو نئے سرے سے تشکیل دینے اور ریونیو کورٹس کی پیش رفت کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ انہوں منے ان کی عدالتوں میں زیر التوا تمام مقدمات کے علاوہ اب تک کی رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کو ظاہر کرنے کیلئے ایک جامع رپورٹ طلب کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے اپنی پرذنٹیشن میں مشیر کو بتایا کہ آج تک ریاست کی 371901.1 کنال کاہچرائی کی 110515.8کنال اور مشترکہ اراضی 1314.11 کنال تجاوزات سے واگذار کرائی گئی ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرینگر اور جموں کے زمینی ریکارڈ کی ڈیجٹائیزیشن آخری مرحلے میں ہے اور آنے والے فروری میں مکمل ہو جائے گی ۔ مزید براں بتایا گیا کہ ای ۔ آفس زمین کے استعمال میں تبدیلی ، جے کے این جی ڈی آر ایس کی تخصیص جیسے اقدامات کو نافذ کیا گیا ہے اور ریونیو کورٹ کیسز کی معلومات اور نگرانی کا نظام ، لینڈ پاس بُک ، پراپرٹی کارڈز ، لینڈ گرانٹ رولز جیسے اصلاحات پر عمل ہو رہا ہے اور عوام کو ان کی عام آسانی اور فائدہ کیلئے جلد ہی دستیاب کرایا جائے گا ۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

روہت کنسل نے سکاسٹ کا دورہ کیا

Next Post

سرمائی اولمپکس کیلئے جانے والے محمد عارف خان ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم میں شامل

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
سرمائی اولمپکس کیلئے جانے والے محمد عارف خان ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم میں شامل

سرمائی اولمپکس کیلئے جانے والے محمد عارف خان ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

23/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

23/09/2023
کشمیر کے موجودہ حالات سے تمام لوگ پریشان/عمر عبداللہ

افسرشاہی میں نئی نسل کا مستقبل تاریک بن رہاہے:عمر عبداللہ

23/09/2023

خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری:وزیر اعظم مودی

23/09/2023

أخبار حديثة

جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

23/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

23/09/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban