سری نگر//فوج کیشمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے ساتھ مشکل ترین خطوں و علاقوں کا دورہ کیا اور خراب موسمی حالات میں فوجیوں کے حوصلے اور بے لوث خدمات کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے سری نگر میں مقیم چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے ساتھ لائن آف کنٹرول، مشکل ترین خطوں اور اندرونی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرحدوںکی حفاظت پرمامور فوجیوں سے بات چیت کی۔: فوج کی شمالی کمان کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے سخت ترین خطوں اور موسمی حالات میں فوجیوں کے حوصلے اور بے لوث خدمات کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ جنرل جوشی کو چنار کور کمانڈر نے15 کور کے سری نگر ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔فوج کیشمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے یہاں ایک کتاب کا اجراء بھی کیا۔ آرمی کی چنار کور نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر کی تاریخ کا مختصر انداز کے عنوان سے ایک کتاب بھی جاری کی گئی۔ فوج کیشمالی کمان کے کمانڈر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سیکورٹی فورسز نے کشمیر کے اندرونی علاقوں میں جنگجوئوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ رواں ماہ جنوری میں کشمیر میں ایک مشتبہ پاکستانی درانداز سمیت 13جنگجو مارے گئے ہیں۔