سری نگر// جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں اور منگل کے روز 1148افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جبکہ دو مریض بھی فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں منگل کے روز 1148افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں 508 کشمیر صوبے اور 640 جموں ڈویڑن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع میں منگل کے روز 256? افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 94، بڈگام میں 59، پلوامہ میں بارہ ، کپواڑہ میں 30، اننت ناگ میں 18، بانڈی پورہ میں 19، گاندربل میں 5، کولگام میں 13، شوپیاں میں دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اْن کے مطابق جموں ضلع میں 301، اْدھم پور میں 77، راجوری میں 29، ڈوڈہ میں دس، کٹھوعہ میں 64، سانبہ میں 26، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں 45، رام بن میں بارہ اور ریاسی ضلع میں 71افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں 13 ڈاکٹر اور 12سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔اْن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 360مریض صحت یاب ہوئے جن میں 245جموں اور 115کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں روز افزاں اضافہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث جموں وکشمیر میں یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طورپر اس کی اور توجہ نہیں دی تو وائرس پورے جموں وکشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ لاک ڈاون کے نفاذ کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں بچا کیونکہ کورونا کا واحد علاج سماجی دوری اور ماسک ہے لیکن لوگ ایس او پیز کی دھجیاں اْڑا رہے ہیں جس کے پیش نظر سرکار کو بھی سخت اقدامات اْٹھانے ہونگے تب جا کر اس وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔