کولگام//کووِڈ۔19 کے مثبت معاملات میں اِضافہ ہو رہا ہے ۔ اِس سلسلے میں ضلع اِنتظامیہ کولگام نے پورے ضلع میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم ، ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ میں تیزی لائی ہے۔دِن بھر آڈیو سسٹم اور بینروں کے ساتھ لگی گاڑیاں بازاروں ، ہسپتالوں ، دیہاتوں اور قصبوں میں لوگوں کو کووِڈ۔19 ایس او پیز پر عمل کرنے اور کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اَپنانے کے لئے حساس پیدا کرتی نظر آئیں۔اِس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج کولگام قصبے میں کئی مقامات اور بازاروں کا معائینہ کیا اور کووِڈ۔19 سے متعلق مختلف ایڈوائزریوں اور رہنما خطوط پر عمل در آمد کا جائزہ لیاجس میں فیس ماسک کا استعمال اور سماجی دُوری وغیرہ شامل ہے۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے مرکزی بازار کولگام ، قاضی گنڈ اَڈہ بازار، ہسپتال کے علاقے اور قصبے کے دیگر بازاروں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے خدمات فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ وَبائی اَمراض کے پیش نظر تمام رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے ہمراہ اے سی ڈی، تحصیل دار ، ڈپٹی یس پی ہیڈ کوارٹر اور دیگر اَفسران بھی تھے۔