سرینگر//کشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے عسکری تنظیم جیش محمد کے دو مقامی سمیت ایک پاکستانی جنگجوکے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا، جس میں عسکری تنظیم جیش محمد کے دو عسکریت پسند سمیت ایک پاکستانی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہےکشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے عسکری تنظیم جیش محمد کے دو عسکریت پسند سمیت ایک پاکستانی شہری کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود سمیت 2 ایم-4 کاربائن اور 1 اے کے سیریز کی رائفل برآمد ہوئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ ان کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔پلوامہ انکاونٹر میں دوعسکریت پسند سمیت ایک پاکستانی شہری ہلاکقبل ازیں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ پر چندگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی، جب سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن تیز کیا تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ منگل کے روز کولگام میں ہونے والی گولیوں کے تصادم میں ٹی آر ایف کے دو مقامی جنگجو مارے گئے تھے۔