جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں جسوال پل کے نزدیک قومی شاہراہ پر بدھ کی دوپہر کو ایک کار حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں جسوال پل کے نزدیک قومی شاہراہ پر بدھ کی دو پہر کو قریب پونے ایک بجے ایک کار کھسکتے ہوئے پھتر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔قابل ذکر ہے ضلع مجسٹریٹ رام بن نے بدھ کی صبح ہی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر چلنے پھرنے سے پرہیز کریں۔