سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے بدھ کے روز لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے کنٹرول امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز لئے جانے والے،(یو جی /پی جی/بی ایڈ امتحانات) کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھاری برف باری کی پیشین گوئی کی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی نے بدھ کے روز لئے جانے والے امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا ہے