نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ یہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھیں۔ انہوں نے ملک بھر کے میئرز کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے شہر کو برانڈ بنائیں۔وزیراعظم نریندر مودی کاشی میں ہورہے آل انڈیا بھارتی میئر کانفرنس کوورچوئل میڈیم کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کانفرنس کو بہت سے امکانات کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدیدیت کے دور میں ہمارے شہروں کا قدیم ہونا بھی اہم ہے۔ ہمارے ملک کے زیادہ تر شہر روایتی شہر ہیں ، جو روایتی انداز میں تیار کیے گئے ہیں۔ کاشی کے گنگا گھاٹ پر دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ کاشی کی معیشت کو چلانے میں ماتا گنگا کا بہت بڑا تعاون ہے۔مودی نے میئروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شہر کو صاف ستھرا اور برانڈڈ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے شہر میں کیا خاص ہے اور اس کی تشہیر کریں۔