منیلا //فلپائن میں رواں سال کے بدترین طوفان کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق رائی طوفان کی بلند لہریں ساحل سے ٹکراگئیں، جس کے بعد مختلف علاقون میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیر آب علاقوں میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فلپائن میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،جب کہ ساحلی علاقوں سے تقریباً 45 ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔ شدید طوفان کے باعث فلپائن کے بیشتر حصوں میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلپائن میں رواں سال کا پندرواں طوفان ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے فلپائن میں آنے والے اس طوفان کو 2021 ء میں دنیا کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔