سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سنگرامہ علاقے میں جمعے کے روز ایک جنگلی ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔وائلڈ لائف محکمہ کے ایک عہدیدار نے نے بتایا کہ ’’سنگرامہ گاوں میں ایک بھاری برکم ریچھ نے چنار کے درخت میں پناہ حاصل کی تھی جس کے بعد ٹیم جائے موقع پرپہنچی اور اُس پر قابو پایا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شام کے اوقات میں باہر نکلتے وقت احتیاط برتنی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانور خاص کر آدم خور تیندوں نے لوگوں کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں ۔