سرینگر/ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وسطی کشمیر سوجیت کمارنے دیگر پولیس آفیسران کے ساتھ سوموار کو وسطی ضلع گاندربل کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے سیکورٹی کے منظر نامے، امن و امان، یاترا کی تیاری، انسداد عسکریت پسندی آپریشن، انسداد منشیات مہم، اور دیگر امور سے متعلق جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی وسطی کشمیر سوجیت کمار نے ایس ایس پی گاندربل اور دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ گاندربل کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا ۔ اس دوران ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے انسداد عسکریت پسندی آپریشنل فرائض کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شوہامہ میں پولیس چوکی ناگبل کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جو کہ 30جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے ضلعی پولیس افسران کو امرناتھ جی یاترا کو محفوظ کرنے کے لیے کچھ ہدایات دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عسکری کی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے اور تفتیش اور بالخصوص ملی ٹنسی سے نمٹنے کے لیے جدید پولیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے، خدمت پر مبنی پولیسنگ اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورک، اے ایس پی گاندربل شری فیروز یحیٰ ،ایس ڈی پی او کنگن شری یاسر قادری؎،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل غلام حسن، مظفر جان،ڈی وائی ایس پی گاندربل منوج کمار ک ضلع گاندربل کے دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔