سری نگر//انفو//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے سپورٹس بورڈ نے پرنسپل پروفیسر سیما ناز کی قیادت میں آج یہاں نہرو پارک سے نشاط باغ تک اور ایس کے آئی سی سی سے نشاط باغ تک مرد و زن کے لئے سالانہ کالج روڈ ریس کا اِنعقاد کیا۔مردوں کی دوڑ کو کنوینر کالج سپورٹس بورڈ ڈاکٹر محمد یاسین پیرہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ کالج کے تقریباً 31 کھلاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔ریس کے دوران محمد کیف (یو جی سیکنڈ سمسٹر کے طالب علم) نے شروع سے ہی باقی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 40:25 منٹ میں طے کیا۔ اِس کے بعد گوہر احمد (یو جی چوتھے سمسٹر کے طالب علم) نے 41 منٹ میں یہ فاصلہ طے کیا جبکہ شوکت احمد (یو جی دوسرے سمسٹر کے طالب علم) نے 42:45 منٹ کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اِسی طرح خواتین کی دوڑکو سٹاف سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف وگی ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جس میں کالج کے تقریباً 25 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مسکان بلال (بی اِی ڈِی فرسٹ سمسٹر کی طالبہ) نے شروع سے ہی باقی حریفوں کو آگے دوڑتے ہوئے برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اُنہوں نے یہ فاصلہ 50:25 منٹ میں طے کیا۔ اس کے بعد سیّد صالحہ (بی ایڈ فرسٹ سمسٹر کی طالبہ) نے 55 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ سہلا جان (یو جی دوسرے سمسٹر کی طالبہ) نے 57:45 منٹ کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔کشمیر یونیورسٹی کے نسیم باغ میں دونوں ریس مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ باقی کھلاڑیوں کو کالج پرنسپل پروفیسر سیما ناز اور کالج سپورٹس بورڈ کے ممبران نے میڈلوں سے نوازا۔اِس موقعہ پر کالج پرنسپل نے اَپنی مختصر تقریر میں فاتحین کو مبارک باد پیش کی اور تقریب کے شرکأ کی ستائش کی۔ اُنہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔اُنہوں نے طلبأکو کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سپورٹس بورڈ کی جانب سے منعقد ہونے والے زیادہ سے زیادہ ایونٹوں میں شرکت کریں۔ڈاکٹرسیما ناز نے تقریب کے کامیاب اِنعقاد پر محکمہ فزیکل ایجوکیشن کو مبارک باد پیش کی اور مختلف ایونٹوں کو اِنتہائی سازگار اور مؤثر انداز میں منعقد کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔