سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ کے اونتی پورہ میں پیش آنے والے سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ضلع انتطامیہ سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدیات دی ہیں۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار مسافر از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس واقعے پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘اونتی پورہ میں آج ہونے والے بس حادثے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی دیگر زخمی ہوگئے، سے رنج و غم ہوا، میں نے ضلع انتطامیہ کو متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ضلع انتظامیہ بہار کے ان غمزدہ کنبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے’۔ان کا کہنا تھا؛ ‘میں غمزدہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔