سری نگر// خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سم تھن روڈ کو تین دن تک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔تحصیلدار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 16سے 18مارچ تک موسلا دھا ربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اس شاہراہ پر تین رو ز تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہے گی۔انہوں نے کہاکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تین روز تک اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے 16سے 18مارچ تک پیر پنچال کے آر پار بارشوں کا کا امکان ظاہر کیا ہے۔