جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں جمعرات کے روز ملازمت کی مستقلی کے مطالبے کے حق میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) محکمہ کے عارضی ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا۔سینکڑوں کی تعداد میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے چیف انجینئر دفتر کے باہر اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی نوکریوں کو فوری طورپر مستقل کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمیں آج تک یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ‘۔انہوں نے بتایا کہ ملازمت کی مستقلی اور بروقت تنخواہوں کی واگذری کے حق میں ہم گزشتہ کئی سالوں سے احتجاجی مظاہرے کر رہیں ہیں لیکن آج تک ہمارے مطالبات کو پورا کرنے میں کسی کبھی حکومت نے سنجید دگی کا مظاہرہ نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو ہم احتجاج میں شدت لانے کے لئے مجبور ہوجائیں گے۔