نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ’’ہم اب 5 جی دور کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں جلد ہی پانچویں جنریشن کی ٹیلی کام خدمات شروع کی جائیں گی۔ زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، ہم قدم ملانے والے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپٹیکل فائبر گاؤں گاؤں میں پہنچا رہے ہیں۔ ڈجیٹل انڈیا کا خواب گاؤں سے گزرے گا،یہ مجھے پوری جانکاری ہے۔آج مجھے خوشی ہے ہندوستان کے چار لاکھ کامن سروس سینٹرز گاؤوں میں تیار ہورہے ہیں۔گاؤں کے نوجوان بیٹے بیٹیاں کامن سروس سینٹرز چلا رہے ہیں۔ ملک فخر کرسکتا ہے کہ گاؤں کے علاقے میں چار لاکھ ڈجیٹل صنعت کاروں کا تیار ہونا اور تمام خدمات انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ ان کے یہاں لینے کے عادی بن جائیں، یہ اپنے آپ میں ٹیکنالوجی ہب بننے کی بھارت کی طاقت ہے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو ڈجیٹل انڈیا کی مہم ہے، جو سیمی کنڈکٹر کی طرف ہم قدم بڑھا رہے ہیں، 5 جی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، یہ صرف جدیدیت کی پہچان ہے، ایسا نہیں ہے۔ تین بڑی طاقتیں اس کے اندر شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں بنیادی انقلاب – یہ ڈجیٹل طریقے سے آنے والا ہے۔ طبی خدمات میں بنیادی انقلاب ڈجیٹل سے آنے والا ہے۔ کسی کی زندگی میں بھی بہت بڑی تبدیلی ڈجیٹل سے آنے والی ہے۔ ایک نئی دنیا تیار ہورہی ہے۔ ہندوستان اسے بڑھانے کے لیے، اور میں صاف دیکھ رہا ہوں دوستو یہ دہائی ، انسانوں کے لیے ٹیک ایج کا وقت ہے، ٹیکنالوجی کی دہائی ہے۔ بھارت کے لیے تو یہ ٹیک ایج، جس کا من ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا ہے۔ آئی ٹی کی دنیا میں بھارت نے اپنا ایک لوہا منوالیا ہے، یہ ٹیک ایج کی صلاحیت ہندوستان کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اٹل انوویشن مشن، ہمارے انکیوبیشن سینٹر، ہمارے اسٹارٹ اپ، ایک نئے، پورے علاقے کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں، نوجوان نسل کے لیے نئے مواقع لے کر آرہے ہیں۔ خلائی مشن کی بات ہو، ہمارے ڈیپ اوشن مشن کی بات ہو، سمندر کی گہرائی میں جانا ہو یا ہمیں آسمان کو چھونا ہو، یہ نئے شعبے ہیں، جس کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔