آر پی موویز پروڈکشن اور شہر خاص فلم پروڈکشن نے مل کر ایک گانا تیار کیا ہے جس کا نام "MOUT” ہے جو اس ماہ کی 20 تاریخ کو ٹیگور ہال میں ریلیز ہوگا.یہ گانا منشیات میں پھنسے نوجوانوں کی ابتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔اس میں متاثر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے گھر والوں کی بے بسی کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ والدین ہمیشہ سے بچوں کے تابناک مستقبل کے کوشاں رہتے ہیں لیکن غلط لوگوں کی صحبت انہیں اور ان کے خاندان کو تباہ کر دیتی ہے۔ اس گانے میں طارق احمد شیرا صاحب نے باپ کا کردار بہت ہی اچھے اور احسن طریقے سے نبھایا ہے جس میں وہ فرقان احمد وانی جنہوں نے بطور بیٹا اپنا کردار ادا کیا ، کو ہمیشہ پیار و محبت سے سمجھاتے رہیں مگر ہر ممکن کوشش رائیگان رہی۔ اس میں طارق احمد شیرا نے ٹوٹے ہوئے باپ کے ارمانوں کے ساتھ لوگوں سے اس منشیات کے دلدل میں پھنسنے سے بچنے کی تلقین کی ہے ۔
اس گانے میں نمایاں کردار طارق احمد شیرا ،فرقان وانی، فرحان شفیع ،کفایت علی نے ادا کیا ہے۔ اس گانے کو محمد آفاق نے گایا اور کمپوز کیا ہے،اور تحریر اور ہدایت کاری لطیف گل نے کی۔