سرینگر//انفو//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج سرینگر شہر کا طوفانی دورہ کیا تا کہ وہاں سمارٹ سٹی کے کاموں کی پیش رفت کا موقع پر جائیزہ لیا جا سکے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( ایس ایس سی ایل ) ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ایس ایس پی سرینگر ، ایس پی سٹی ٹریفک ، وی سی ایل سی ایم اے ، ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔ مسٹر ڈولو نے شہر کے سول لائینز ایریا میں کئی مقامات کا دورہ کیا جن میں بولیوارڈ روڈ اور مغل گارڈن کے احاطے شامل ہیں جنہیں فی الحال ایس ایس سی ایل کے ذریعے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اب تک مکمل ہونے والے کاموں کے تناسب کا جائیزہ لیا ، اس کے علاوہ باقی کاموں کا بھی جائیزہ لیا جنہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں کئے جانے والے کام کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایس ایس سی ایل کے اعلیٰ عہدہداروں کی طرف سے ان کاموں کی کڑی نگرانی پر زور دیا تا کہ ان اہم منصوبوں کی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے جن اہم منصوبوں کا دورہ کیا ان میں نشاط ستھو کے ساتھ پیڈسٹرین واک وے اور سائیکل ٹریک کی ترقی ، ناردرن فور شو روڈ کے ساتھ ڈل لیک فرنٹ کی ترقی ، شالیمار کینال کی بہتری اور اپ گریڈیشن ، نشاط باغ علاقے کی بہتری اور اپ گریڈیشن ، جہانگیر چوک جنکشن کی اپ گریڈیشن اور پرتاپ پارک میں بلیدان ستمب کی تعمیر شامل ہیں ۔ نشاط ستھو میں سی ای او ایس ایس سی ایل اویس احمد نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ یہ 2 کلو میٹر طویل پیدل چلنے والے راستے اور سائیکلنگ کوریڈور ہے جس میں گزبوس کے ساتھ پلازے ہیں اور جھیل کے پانی کی طرف بیٹھنے کے علاوہ ایک سائیکل ڈاکنگ اسٹیشن اور علاقے میں افادیت کی معقولیت کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ ناردرن فورشور روڈ کے ساتھ لیک فرنٹ کا دورہ کرتے ہوئے مسٹر ڈولو کو بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ میں 5.10 کلو میٹر لمبا دو طرفہ سائیکل ٹریک ہے جس میں پیدل چلنے والوں کیلئے چوڑا راستہ ہے ۔ شالیمار کینال پر سی ایس کو بتایا گیا کہ تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورت یہ منصوبہ جون کے مہینے میں حوالے کر دیا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے نشاط باغ کے علاقے کا بھی دورہ کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سال جون تک اسے عوامی استعمال کیلئے حوالے کر دیا جائے گا ۔ جہانگیر چوک جنکشن کی بہتری کی جگہ پر بتایا گیا کہ منصوبے پر اب تک 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جون تک مکمل ہو جائے گا ۔ چیف سیکرٹری کو پرتاپ پارک میں تعمیر کئے جانے والے بلیدان ستمب کے دورے کے دوران بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس میں زیر زمین الیکٹریفکیشن کے بہشتر کام پہلے ہی عمل آوری ایجنسی کے ذریعے کئے جا چکے ہیں ۔