سرینگر //عوامی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 17جون کو جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے ۔ دورے کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیںگے جبکہ فوج کے اعلی حکام کے علاوہ لیفٹنٹ گورنر سے بھی ملاقی ہونگے ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر دفاع بال تل کا بھی دورہ کرکے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائیزہ بھی لیں گے ۔ 30جون سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے وہیں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعہ کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچے گئے ۔ جہاں وہ امرناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائیزہ لیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے بعد دوپہر راجناتھ سنگھ جموں پہنچے گئے ۔ جہاں وہ اعلیٰ فوجی حکام سے میٹنگ کی جس دوران نہیں وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال ، امرناتھ یاتر ا کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات اوروادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فوجی سربراہ نے جموں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ امرناتھ گپھاپر حاضری دینگے جہاں وہ خصوصی پوجا پاٹ کریں گے۔جموں آمد کے ساتھ ہی راجناتھ سنگھ فوج کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے بھی ملاقات ہوگی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ عوامی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت راجناتھ سنگھ جموں میں عوامی وفود سے ملاقات کریں گے ۔