جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج گورنمنٹ اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کیمپس جموںمیں پارک کی ترقی اور اَپ گریڈیشن کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار بھی موجود تھے۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹر ی موصوف نے جل شکتی ڈیپارٹمنٹ ( پی ایچ اِی ) کے الیکٹریشن اور پلمبر کورسز میں تعینات عملے کے لئے تقسیمِ سر ٹیفکیٹ تقریب کی صدارت کی اور اَپنے ہنر مندانہ تربیتی کورسز مکمل کرنے والے تربیت پانے والوں میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سیلف ہیلپ گروپس کے فیکلٹی ممبران اور تربیت پانے والوں جیسے سلائی ٹیکنالوجی ، دریس میکنگ اور پھول کاری سے بھی بات چیت کی اور تربیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے آئی ٹی آئی جموں کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے اہم پروگرام کے اِنعقاد کے لئے تربیت حاصل کرنے والوں کو تربیت فراہم کی گئی تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے اور وہ اَپنے شعبے اور مستقبل کی سرگرمیوں میں کامیاب ہوسکیں۔اُنہوں نے اِدارے کے حکام سے بھی کہا کہ وہ تربیت یافتہ اَفراد کوبہتر تربیت فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے کیمپس کے اندر تربیتی پروگرام کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے گورنمنٹ وومن آئی ٹی آئی جموں کا بھی دورہ کیا اور اِدارے کی خواتین باسکٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ایک باسکٹ بال کورڈ کا اِفتتاح کیا ۔ اِس موقعہ پر ٹیم آدرشنی اور ٹیم بھیلگاناکے درمیان ایک میچ بھی کھیلا گیا جس میں بھیلگانا کو فاتح قرار دیا گیا ۔ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کھلاڑیوں میں توصیفی اَسناد بھی تقسیم کیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے دورے کے دوران مختلف کورسز کے طلباء اور تربیت پانے والوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں ادارے میں فراہم کی جارہی تربیت کے بارے میں دریافت کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں راجندر کمار گپتا ، آئی ٹی آئی جموں کے وائس پرنسپل اور متعلقہ محکمہ دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔