احمد آباد//جموں وکشمیر محکمہ سیاحت کے سٹال کو یہاں احمد آباداِنڈیا ٹریول مارٹ میں غیر معروف مقامات اور مہم جو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہترین سٹال قرار دیا گیا۔آرگنائزروں نے مومنٹو پیش کرتے ہوئے سیاحوں کو سیاحتی مصنوعات کی متنوع مصنوعات کی رینج فراہم کرنے کی کوششوں پر محکمہ کی تعریف کی۔ ٹریویل مارٹ آرگنائزروںاور سٹال پر آنے والے مہمانوں نے مہم جو سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور ٹریکنگ روٹس ، برف اور دیگر مہم جوسرگرمیوں کو شامل کرنے کے لئے محکمہ کی کوششوں کو سراہا۔دریں اثنأ ،محکمہ نے تقریب کے موقعہ پر کیواڈیا میں سٹیچو آف یونٹی پر سیاحوں میں ایک تشہیری آئوٹ ریچ پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب کا اہتمام سٹیچو آف یونٹی ،ائیریا ڈیولپمنٹ اینڈ ٹوراِزم گورننس اَتھارٹی (SoUADTGA)کے حکام کے تعاون سے کیا گیا ہے۔محکمہ سیاحت کے اَفسران چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجوری ڈیولپمنٹ اَتھارٹی وویک پوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت کشمیر احسان الحق چشتی اور ٹورسٹ آفیسر احمد آباد انکش سونی نے سیاحوں کو جموںوکشمیر کے دورے کے دائرہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورسیاحت کے فروغ کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے نئے اِقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔سٹیچو آف یونٹی پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا بہت زیادہ رَش دیکھنے کو ملتا ہے۔اَفسران کی ٹیم نے پرانے احمد آباد شہر کی ایک ہیر ٹیج واک میں حصہ لیا جس کا اہتمام مقامی ٹریول آپریٹروں نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اِس واک کے دوران اَفسران نے مقامی ثقافتی ورثہ کے شائقین کو جموںوکشمیر کی ثقافتی صلاحیتوں اور دیگر سیاحتی مصنوعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔