جمعرات, نومبر ۳۰, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home کاروبار
لفٹینٹ گورنر نے 216 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے 22 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے 216 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے 22 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

ہم جے اینڈ کے یو ٹی کے ہر ضلع میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اور قابل عمل حل کیلئے اپنے عزم پر پختہ ہیں ۔ ایل جی

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
14/02/2022
in کاروبار, کشمیر
0
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سانبہ// لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سانبہ میں 216 کروڑ روپے کی لاگت والے 22 پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاور انفراسٹرکچر جو کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے خستہ حال ہے ، کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج کی ترقی جموں ، سانبہ ، ہیرا نگر ، کٹھوعہ ، اودھمپور اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری اور صلاحیت میں اضافے کی ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب کو پورا کریں گے ۔ اس موقع کو سانبہ کے لوگوں کیلئے تاریخی قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سانبہ ضلع کو 15 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک وقف گرڈ اسٹیشن بھی ملا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم جے اینڈ کے یو ٹی کے ہر ضلع میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے عملی اور قابلِ عمل حل کے اپنے عزم پر پختہ ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ بجلی کے موجودہ خسارے کو پورا کرنے اور ہماری پھیلتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہی ہے جو ہمیں نوجوانوں کے لئے روز گار کے پیداواری مواقع پیدا کرنے کے قابل بنائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون کیلئے عزت مآب وزیر اعظم اور مرکزی وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا ۔ یو ٹی کیلئے آنے والا 12,922 کروڑ روپے کا پاور سیکٹر پروجیکٹ خاص طور پر گھریلو صنعتوں اور زراعت کے شعبے کیلئے سسٹم میں بجلی کی کل دستیابی میں اضافہ کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ہر شہری کے بہتر زندگی کے خواب کو پورا کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور شہریوں کو دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بے مثال پیمانے پر کام کر رہے ہیں ۔ لفٹنینٹ گورنر نے کہا ’’ حکومت اس وقت تک آرام نہیں کرے گی جب تک جموں و کشمیر واقعی ملک کے بہترین ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک نہیں بن جاتا جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں ، سانبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو نئے پاور پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے چئیر مین جے پی ڈی سی ایل جگموہن شرما کا یوٹی میں پاور سیکٹر کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نئے پروجیکٹس سے سانبہ ، کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر مساوی ترقی کے دور میں داخل ہو چکا ہے اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے تیزی سے نفاذ کے ساتھ تبدیلی واضع طور پر نظر آ رہی ہے ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن سانبہ کیشو شرما نے علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مختلف عوامی مسائل بالخصوص سرحدی علاقوں کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یو ٹی بھر میں پی ڈی ڈی کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل مسٹر اننت طائل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔ ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر راگھو لانگر ، ڈی آئی جی جے کے ایس رینج وویک گپتا ، ڈپٹی کمشنر سانبہ محترمہ انورادھا گپتا ، ایس ایس پی سانبہ ابھیشیک مہاجن ، چئیر مین جے کے پی سی ایل ڈاکٹر آر پی سنگھ ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی سانبہ بلوان سنگھ ، بی ڈی سی چئیر پرسنز ، پی آر آئی اور یو ایل بی کے نمائندے ، سابق قانون سازوں ، پی ڈی ڈی کے عہدیداروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے نوجوان شطرنج چیمپئن آروشی کوتوال کو مبارکباد دی

Next Post

اونتی پورہ حملے میں از جان ہونے والے سی آر پی ایف جوان قوم کے ثپوت//منوج سنہا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
اونتی پورہ حملے میں از جان ہونے والے سی آر پی ایف جوان قوم کے ثپوت//منوج سنہا

اونتی پورہ حملے میں از جان ہونے والے سی آر پی ایف جوان قوم کے ثپوت//منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
بانڈی پورہ میں پولیس پارٹی پر جنگجوؤں کی فائرنگ،2 اہلکاراز جاں

بانڈی پورہ میں پولیس پارٹی پر جنگجوؤں کی فائرنگ،2 اہلکاراز جاں

10/12/2021
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

منوج سنہا کی اسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بات چیت

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

منوج سنہا کی اسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بات چیت

30/11/2023

سوشل میڈیا صارفین اپنے ہینڈلز پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں:سائبر پولیس کشمیر

30/11/2023
جموں کے کانہ چک علاقے میں ڈرون سرگرمی، تلاشی آپریشن شروع

بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں سے ڈھائی کلو ہیروئن برآمد کی

30/11/2023
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر  منوج سنہا نے گرو نانک جینتی پر  عوام کو مبارکباد دی

28/11/2023

أخبار حديثة

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

منوج سنہا کی اسکائوٹس اینڈ گائیڈز اور افسران کے ساتھ بات چیت

30/11/2023

سوشل میڈیا صارفین اپنے ہینڈلز پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں:سائبر پولیس کشمیر

30/11/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban