سرینگر//اونتی پورہ حملے میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف جوانوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جموںو کشمیر میں علیحدگی اور عسکریت پسندی کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا امن ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ 14فروری 2019کولیتہ پورہ اونتی پورہ فدائین حملے میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف کے چالیس جوانوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے شاندار الفاظ میںخراج عقیدت اد اکرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے محافظوں کی قربانی کو بلانہیں سکتے ہے وہ اور ان کے لواحقین ہمیں ہمیشہ یاد رہے گے ۔ایل جی نے کہا کہ 14فروری 2019کو فدائین حملے کے بعد پوری قوم اور ملک کاعوام ایک ہی جگہ مضبوطی اور مستحکم انداز سے کھڑے رہے اور اس حملے میں جان گنوانے والے سی آر پی ایف جوانوں کو لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے یہ ثابت کردیاکہ ملکی معاملات میں جب خود مختاری سلامتی کی بات ہوتو سیاسی اور سماجی طور پر بھارت کے لو گ متحد اور مضبوط رہتے ہیں اور اس طرح کی کارروائیوں کاڈٹ کرمقابلہ کرتے ہیں ۔لیفٹننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت علیحدگی پسندی کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا او راس صورتحال سے نمٹنے کے لئے جوبھی ممکنہ اقدامات اٹھانے کی مزید ضرورت پڑے انہیں اٹھانے میں گریز نہیں کیاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں امن خوشحالی اور ترقی کولانا ہمارا وعدہ ہے اور ہم اپنے وعدے پر چٹان کی طرح ڈھٹے ہوئے ہے ملک دشمنی کسی بھی صورت میں برداشت نہ ہوگی جوکوئی بھی ا س طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہوگا ا سے بخشا نہیں جائیگا ۔