جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج نے آج یہاں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ میں قبائلی صحت کے منصوبے کیلئے مختلف تجاویز کا جائیزہ لیا اور قبائلی علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات اور انسانی آبادی کی کوریج کیلئے ٹھوس کوششوں کی ہدایت دی ۔ انہوں نے آئی وی ڈی ایس اور سی ٹی ایم وی کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے منصوبے کی تشکیل کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یاسین ایم چودھری ، سیکرٹری ایڈوائیزری بورڈ مختار احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ ایچ اینڈ ایم ای راجیو بھوشن ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ قبائلی امور شمع ان احمد اور دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ٹرائبل ہیلتھ پلان کے تحت مختلف اقدامات اور مالی سال 2022-23 کیلئے مجموعی قبائلی ڈیلی منصوبے کیلئے ہدایت دی تا کہ ڈھوکوں ، قبائلی دیہاتوں میں صحت کی سہولیات اور نقل مکانی کے مختلف راستوں پر ٹرانزٹ رہائش فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے قومی صحت مشن کے تحت قبائلی آبادی کیلئے ایمبو لینس خدمات ، ہسپتالوں میں علاج ، مختلف اسکیموں کے فوائد اور قبائلی برادریوں کے نوجوانوں کی تربیت کی سہولیات کیلئے ایک امدادی بنیاد کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے این ایچ ایم اور میڈیکل سپلائیز کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ قبائلی علاقوں اور نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کیلئے وقف سروس کنٹریکٹ کے ساتھ موبائل میڈیکل یونٹس اور ایمبولینسوں کی جلد خریداری کریں ۔اے سی ایس نے قومی صحت مشن اور محکمہ صحت کو قبائلی آبادی کے مریضوں کی سہولت کیلئے وقف اروگیہ متروں ، ڈھوکوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں توسیع کیلئے قبائلی آشا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیپو ٹیشن کی ہدایت دی ۔ انہوں نے قبائلی آبادی کی مجموعی صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک جامع منصوبہ بنانے کیلئے بھی کہا جس میں ٹرانس ہیومنس پر توجہ دی گئی ۔ قبل ازیں سیکرٹری قبائلی امور نے 6 لاکھ سے زائد نقل مکانی کرنے والے ٹرانس ہیومنٹ قبائلی آبادی اور قبائلی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ ایم ڈی این ایچ ایم یاسین ایم چودھری نے قبائلی آبادی کیلئے ایک مکمل صحت کی دیکھ بھال کا نظام فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں ، دیہاتوں اور ڈھوکوں کی کوریج کیلئے قبائلی صحت کے منصوبے کے بارے میں ایک پرذنٹیشن دی ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے وقف صحت ٹیمیں فراہم کرنے اور کمیونٹی کی شرکت کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے نقل مکانی کرنے والی آبادی کیلئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیپوٹیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جبکہ جے ڈی پی ایچ اینڈ ایم ای راجیو بھوشن نے طبی اور تکنیکی تربیتی کورسز کیلئے قبائلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ڈیٹا بیس کے بارے میں بات کی ۔