سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بڈ مولہ علاقے میں ایک پنڈت کنبے کی حفاظت پر مامور ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے بڈمولہ علاقے میں ایک پنڈت کنبے کی حفاظت پر مامور ایک ایس پی کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔متوفی ایس پی او کی شناخت شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکن ملہ پورہ بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی ایس پی او کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔