سری نگر// وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ پر پیر کے روز ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔ پسیاں او ر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا تھا۔محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی آواجاہی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو روز سے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔اُن کے مطابق پنتھال کے نزدیک گذشتہ روز ایک ٹرک پھنس کر رہ گئی تھی جس سے کافی مشقت کے بعد پیر کے روز باہر نکالا گیا اور اُس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوئی۔بتادیں کہ پچھلے دو روز سے سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہنے سے سینکڑوں گاڑیاں اُدھم پور اور دوسرے مقامات پر درماندہ پڑی ہوئی تھی۔