لکھنؤ// مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے مفت بجلی کے دعوی کا مذاق اڑاتے ہوئے طنز کسا’ یہ نئی ایس پی نہیں یہ وہی ایس پی ہے جن سے عوام خفا ہے اور دس مارچ کو اکھلیش کہیں گے ای وی ایم بے وفا ہے یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سہ انچارج ٹھاکر نے اتوار کو یہاں عوامی رابطہ سازی مہم کے دوران کہا کہ ایس پی حکومت میں بجلی کے تار کپڑے سکھانے کے کام آتے تھے۔ ایک ماہ میں 300گھنٹے بھی بجلی ملنا جس کے میعاد کار میں مشکل تھا وہ کیا 300یونٹ بجلی مفت دیں گے۔ایس پی امیدواروں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ ایس پی اتحاد کی پہلی فہرست دیکھی ۔یہ ایس پی کے امیدوار نہیں عوام کی امیدوں پر وار کرنے والے ہیں۔ کوئی جیل میں ہے تو کئی بیل پر ہے۔چھپ چھپ کر ٹکٹ دینے والی ایس پی حکومت کے میعاد کار میں بہو۔بیٹاں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تھی آج یوگی حکومت میں گذشتہ پانچ سالوں میں خواتین اور بیٹیوں کی سیکورٹی کو اولین ترجیح مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپرنا یادو، ادتی سنگھ اور پرینکا موریہ نے بی جے پی کو منتخب کیا۔ریاست کی بہو بیٹیاں خود کو بی جے پی میں ہی محفوظ کرتی ہیں۔ٹھاکر نے کہا کہ ایس پی کی آئی ٹی سیل انکم فرام ٹیرر ہے۔ جس میں عتیق،یونس خان اور ناہید حسن جیسے غنڈے اور فسادی ہیں جن کی وجہ سے کاروباریوں اور لوگوں کو نقل مکان کرنا پڑتا تھا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں مافیا ۔غنڈے، فسادیوں پر بلڈوزر چلایا ہے جس کی وجہ سے یو پی میں سرمایہ، روزگار، خاتون سیکورٹی کے علاوہ کسان اور نوجوانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ محفوظ ریاست بننے کی وجہ سے آج یوپی معیشت کے معاملے میں دوسرے مقام پر قابض ہے۔