سری نگر،//جموں وکشمیر میں اتوار کے روز مزید 6253 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ سات مریض فوت ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں اتوار کے روز 1464افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 564، بڈگام میں 590، پلوامہ میں 150، کپواڑہ میں 344، اننت ناگ میں 578، بانڈی پورہ میں 261، گاندربل میں 320، کولگام میں 174اور شوپیاں میں 54افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔جموں ضلع میں 1075افراد کی رپورٹ اتوار کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 114، راجوری میں 35، ڈوڈہ میں 140، کٹھوعہ میں 83، سانبہ میں 47، کشتواڑ میں 26، پونچھ میں 10، رام بن میں 176اور ریاسی میں 48افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔دریں اثنا لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔