جموں// سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک علاقے میں آپریشن کے دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پونچھ میں ایل او سی کے قریب ایک علاقے میں آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے قریب 31 کلو منشیات بر آمد کیا۔