سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل چرار شریف میں میونسپل کونسل میں تعینات پانچ ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد دفتر کو بند کیا گیا ہے۔میونسپل کونسل چرار شریف کے ایک سینئر آفیسرنے بتایا کہ رپیڈ ٹیسٹنگ کے دوران پانچ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر متاثرہ ملازمین کورخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایم سی چرا رشریف دفتر کو سینی ٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ ملازمین کے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی گھروں میں الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے اطرا ف و اکناف میں متعدد میونسپل کمیٹیوں اور دیگر سرکاری اداروں میں تعینات ملازمین کی رپورٹ مثبت آرہی ہیں جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔