جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک شہری کو ایک کسمن لڑکی کے اغوا اور عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی ریاسی شیلندرا سنگھ نے بتایا کہ 28 دسمبر کو ہمیں ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اس کی 14 سالہ بیٹی گھر سے دودھ لانے کے لیے نکلی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ اس بچی کو شکیل عرف سونو نے اغوا کیا ہے۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے لڑکی کو پونچھ سے بر آمد کیا لیکن مذکورہ اغوا کار اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بالآخر اغوا کار کو ضلع جموں کے ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو اپنے اہلخانہ کے سپرد کیا گیا ہے۔